ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا۔

. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ضلع وہاڑی کو ڈینگی فری برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے ہاٹ سپاٹس پر بھرپور فوکس کیا جائے کوئی مشتبہ مقام چیکنگ کے بغیر نہیں رہنا چاہیے انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنیوالوں کو شو کاز نوٹس جاری کئے جائیں سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے تاکہ مچھر کی افزائش نسل نہ ہو سکے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا ملک فاروق احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow