محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ وہاڑی کے زیر اہتمام ویٹرنری ہسپتال وہاڑی میں “اے ڈی آر ایس فارمر ایپ “کے حوالے سے نمبرداران کے ساتھ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول تھیں۔

. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ وہاڑی کے زیر اہتمام ویٹرنری ہسپتال وہاڑی میں “اے ڈی آر ایس فارمر ایپ “کے حوالے سے نمبرداران کے ساتھ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول تھیں۔ تربیتی سیشن ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محسن بھٹی کے زیر نگرانی منعقد ہوا۔ تربیتی سیشن میں نمبرداران کو اے ڈی آر یس فارمر ایپ کے حوالے سے مکمل ٹریننگ دی گئی اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب لائیو سٹاک شعبہ جدت لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جا سکے اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ اے ڈی آر ایس فارمر ایپ مویشی پال حضرات کیلئے اہم پیش رفت ہے جس کے ذریعے جانوروں میں بیماریوں کی فوری تشخیص اور لیبارٹری کی دوری کا مسئلہ حل ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ آج کے تربیتی سیشن کا مقصد تمام مویشی پال حضرات کو اے ڈی آر ایس ایپ کو استعمال کرنے بارے آگاہی دینا ہے تاکہ مویشی پال حضرات کیلئے ایپ کے ذریعے بیماریوں کی بروقت اطلاع دینا آسان ہو۔ اس لئے مویشی پال حضرات اپنے اپنے موبائل میں فوری ایپ انسٹال کریں اور اپنے جانوروں کی بیماریوں کی بروقت اطلاع و تشخیص سے فائدہ اٹھائیں۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow