ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری نے فیتہ کاٹ کر ریسورس سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پانچ روز ہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا

. وہاڑی(ڈیلی بی بی سی اردو) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری نے فیتہ کاٹ کر ریسورس سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پانچ روز ہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا انہوں نے اس موقع پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور فنگر مارکنگ بھی کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عثمان منیر نے کہا کہ ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم21 اپریل سے شروع ہو گی ضلع وہاڑی میں 6لاکھ 41ہزار 220بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے 4ہزار352موبائل ٹیمیں،109فکسڈ ٹیمیں،178ٹرانزٹ ٹیمیں،402ایریا انچارج، 92یوسی ایم اوز ڈیوٹی سرانجام دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ والدین محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں محکمہ صحت کی طر ف سے انسداد پولیو مہم کیلئے مائیکرو پلان کے مطابق انتظامات مکمل کئے گئے ہیں انسداد پولیو مہم میں سو فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کیا جائے گا اور انسداد پولیو مہم کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عثمان منیر نے مزید کہا کہ انسداد پولیو ٹیمیں گھروں، بس اسٹینڈز، جھگیوں،بسوں، داخلی و خارجی راستوں اور دیگر عوامی مقامات پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی پولیو سے فری پاکستان ہمارا عزم ہے، میڈیا کی وساطت سے عوام میں بھرپور آگاہی پیداکرکے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر احمد فراز اور دیگر افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow