. *میرپورخاص(ڈیلی بی بی سی اردو)دی یونیورسٹی آف میرپورخاص کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سندھ یونیورسٹی جامشورو کے تعاون سے نجی آڈیٹوریم میں آرٹیفیشل انٹیلیجینس لٹریچر اور ماحولیاتی تبدیلی کے عنوان پر پہلا بین الاقوامی سمپوزیم منعقد کیا گیا،اس موقعے پر دی یونیورسٹی آف میرپورخاص کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمپوزیم کا مقصد آرٹیفیشل انٹیلیجینس کے ذریعے لٹریچر اور زراعت کو فروغ دینا اور ماحولیاتی تبدیلی کو کم کرنا ہے اور آرٹیفیشل انٹیلیجینس کے استعمال کے فوائد اور نقصانات کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے،ان کا مذید کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجینس کے مثبت پہلوؤں کے استعمال سے شعبہ زراعت کو فروغ دینے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی،جبکہ اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے لئے لٹریچر میں آرٹیفیشل انٹیلیجینس کے مثبت پہلوؤں سے بہتر سے بہتر کام کیا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ اس سمپوزیم میں ملائیشیا،فن لینڈ اور امریکہ کے ماہرین نے آن لائن پینل ڈسکیشن میں شامل ہوئے،جبکہ سندھ یونیورسٹی جام شورو مہران یونیورسٹی جامشورو آئی بی اے یونیورسٹی سکھر قائد عوام یونیورسٹی شہید بے نظیر آباد کے ماہرین بھی شامل ہوئےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد میمن نے کہا کہ میرپورخاص یونیورسٹی نئی ضرور ہے لیکن ہم اس کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں سمپوزیم میں ایکو لٹریچر اینڈ اسٹوری ٹیلنگ کے دو ڈسکیشن ہوئے مقرر نے کہا کہ ماحولیات مکمل طور پرانسانی زندگی پر اثر انداز ہو رہا ہے ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے نہ صرف یورپی ممالک بلکہ ایشیائی ممالک بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،اس لئےماحولیات کا تحفظ کرنے کے لئے ہم سب کو مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،سمپوزیم میں سندھ یونیورسٹی جام شورو کی ڈاکٹر غزل شیخ،قائد عوام یونیورسٹی شہید بے نظیر آباد کی ڈاکٹر مہوش لغاری،آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے ڈاکٹر حسن سید،آئی بی اے یونیورسٹی میرپورخاص کے ڈاریکٹر ڈاکٹرمحمد عاصم سمیجو میر پور خاص یونیورسٹی کے رجسٹرار نعیم گل نے بھی عنوان کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی،اس موقعے پر صحافی اساتذہ اور طلبہ طالبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔۔#
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی