

. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ضلعی انتظامیہ وہاڑی کے زیر اہتمام ”مادر علمی سے رابطہ ”کے عنوان پر تقریب کا انعقاد کیا گیا سرکاری سکولوں میں ترقیاتی کام کروانے والے فارغ التحصیل طلباء کی خدمات کے اعتراف و اظہار تشکر کیلئے تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر تھیں مادر علمی کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں ایلومینائی نے اپنے مادر علمی سے جڑی ہوئی یادوں کو بھی شیئر کیا اور اپنے مادر علمی کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنے کا اعلان کیا کمشنر ملتان عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ایلومینائی کی خدمات کو سراہا، شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد ایلومینائی کی سکولز کیلئے خدمات کا اعتراف اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے تعلیمی ادارے جو انسان کی تعلیمی بنیاد بناتے ہیں، لکھنا اور پڑھنا سکھاتے ہیں ان کو بھی خصوصی اہمیت دینی چاہیے ایلومینائی کا اپنے تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے کا جذبہ قابل تحسین ہے نجی شعبہ اور ایلومینائی کے تعاون سے سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم اور سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانا عزم ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ترجیحات میں شعبہ تعلیم سر فہرست ہے حکومت پنجاب تعلیمی اداروں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے حکومتی کاوشوں کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی شراکت داری اداروں کو بہتر بنانے میں اہم کر دار ادا کرتی ہے۔ کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے مزید کہا کہ میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو قبول کرنا چاہیے طلبا جو آج اعلیٰ مقام پر ہیں انکی توجہ اپنے مادر علمی کی طرف دلانے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی مقصد کیلئے مادر علمی سے رابطہ کے عنوان سے مہم کا آغاز کیا گیا ہمارا مقصد مادر علمی سے آپ کا رابطہ جوڑنا ہے ہم نے اس کام کو شروع کر دیا ہے اب آپ سب نے مل کر اس کو چلانا ہے کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ ہمیں سماجی حوالے سے بھی طلبہ وطالبات میں شعور و آگاہی پیدا کرنی ہے چار سماجی ایشوز کے حوالے سے طلبہ وطالبات کو تربیت دینے کی ضرورت ہے ہمیں بچوں میں شجرکاری مہم کے حوالے سے آگاہی دینا ہے طلبہ وطالبات سکولز میں ایک پودا لگائیں اوراسکی نگہداشت بھی کریں ہمیں اپنے بچوں کو پودوں، پھولوں اور درختوں سے جوڑنا ہے طالب علموں کو موٹر سائیکل کیلئے لائسنس اور ہیلمٹ پہننے کا پابند کیا جائے کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے مزید کہا کہ جووالدین اپنے بچوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ کی پابندی نہیں کروائیں گے انکے خلاف بھی کاروائی ہو گی ہمیں اپنے بچوں میں صفائی ستھرائی کی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے ہمیں سماجی شعور اجا گرکرنے کیلئے بھی اقدامات بروئے کار لانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کوڑا کرکٹ کو مقرر کردہ کنٹینرز میں ڈالا جائے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سماجی دباؤ بھی ڈالنا چاہییجو دکاندار تجاوزات کے مرتکب ہیں انکا سماجی بائیکاٹ کیا جائے گا بچوں کو چاہیے کہ وہ تجاوزات کے مرتکب دکانداروں سے شاپنگ نہ کریں ہمیں سماجی طور پر احساس ذمہ داری دلانا ہو گا ٹریفک قوانین کی پابندی پر عملدرآمد کیلئے بھی طلبہ وطلبات میں آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی آمد ہمارے لئے باعث عز ت ہے کسی بھی معاشرے کی ترقی کمیونٹی کی شرکت داری سے ہی ممکن ہے پائیدار ترقی اسی صورت ممکن ہے جب اہل معاشرہ اسکی آنر شپ لیتے ہیں ضلع وہاڑی کے سکولز میں 87ایلومینائی کے تعاون سے 9کروڑ70لاکھ کے ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا ملک فاروق احمد، اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد کو شیلڈز دی گئیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز نے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کو یاد گاری شیلڈ پیش کی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول اسسٹنٹ کمشنر بورے والا ملک فاروق، اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز، ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انور، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے نمائندے میاں نیرب خورشید، ایم این اے تہمینہ دولتانہ کے نمائندے ناصر دولتانہ، ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے نمائندے شیربہادر کسیلیہ اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی