تل ابیب: اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کو تاریخ کی بدترین صورت حال قرار دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یو این کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے میڈیا کو انٹرویو میں اس تاثر کی نفی کہ کہ اقوامِ متحدہ مستقبل میں غزہ کا انتظام سنبھال لے گی یا وہاں امن مشن تعینات کرے گی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے مشرق وسطیٰ میں امن کا خطرہ بننے والے مسئلے کا دو ریاستی حل ہی واحد اور قابلِ عمل حل ہے۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ غزہ میں ہونے والی کسی بھی جنگ بندی کی نگرانی کے لیے تیار ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا فریقین اور بالخصوص اسرائیل بھی اس کے لیے تیار ہوگا۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی