. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو). ڈپٹی پبلک انسٹرکشن (سیکنڈری ایجو کیشن) جنوبی پنجاب زاہدہ بتول نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی جانب سے ایک منفر د اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے اسکول ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام پہلی بار ٹیچرز سپورٹس گالا 2025 کا انعقاد کیا گیاجس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نو از شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندرحیات کی خصوصی کاوشوں سے اساتذہ کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا اساتذہ کی جسمانی و ذہنی صحت کی بہتری، ٹیم ورک کو فروغ دینے اور ان کی مجموعی کار کردگی میں نکھار لانے کے مقصد کے تحت یہ گالا منعقد کیا جا رہا ہے۔ اگر چہ اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت اور ترقی کے لیے سرگرمیاں ماضی میں بھی جاری رہی ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ کھیلوں کے میدان میں بھی اساتذہ کے لیے ایسی بھر پور اور منظم سر گرمیوں کا اہتمام کیا گیاہے ڈپٹی سیکرٹری اسکول ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب خواجہ مظہر الحق اور متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹرز (سیکنڈری ایجو کیشن) ان سرگرمیوں کی بر اہ ر است نگرانی کر رہے ہیں۔ ٹیچرز سپورٹس گالا 2025 میں کرکٹ، رسہ کشی، بیڈ منٹن، اور ایتھلیٹکس جیسے مختلف کھیل شامل کیے گئے ہیں پہلے مرحلہ میں تحصیل سطح پر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور ضلعی سطح پر 25تا27اپریل تک مقابلے جاری رہے گے اس کے بعد ڈویژن لیول کے فائنلز کا انعقاد کیا جائے گا تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی) اپنے اپنے اضلاع میں ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنار ہے ہیں اور اسپورٹس گالا کی مجموعی نگرانی کر رہے گی سپورٹس گالا نہ صرف اساتذہ کے لیے تفریح اور ریفریشمنٹ کا ذریعہ ہے بلکہ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، باہمی ربط کو فروغ دینے اور ایک صحت مند ماحول فراہم کرنے کاباعث بھی ہیں۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی