. وہاڑی(ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت کے پی آئیز انیشٹوز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمہ اور ستھرا پنجاب پروگرام پر تیزی سے کام جاری رکھنے کا حکم دیا ” مادر علمی سے رابطہ” انیشٹو کو آگے بڑھانے کیلئے موثر طریقہ کار بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ ہر تحصیل میں مرکزی قبرستان کی چار دیواری، لائٹنگ دیگر سہولیات کیلئے اقدامات کیے جائیں سکولز میں شجرکاری(ایک بچہ ایک پودا) پر خصوصی توجہ دی جائے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے سکولز میں ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے استعمال کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا اور مزید کہا کہ ضلع میں پیڈل ٹینس کورٹ کی تعمیر کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں آوارہ کتوں کی تلفی یقینی بنائی جائے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر گڈ گورننس کیلئے ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل ہے تمام متعلقہ محکمے عوامی فلاح و بہبود کے انیشٹوز پر خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر کام کریں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز, سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد، ڈسٹرکٹ منیجر ایم ڈبلیو ایم سی ارسلان حمید موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی