. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے والے پولیو ورکرز اصل ہیروز ہیں انکی خدمات قابل ستائش ہیں جنہوں نے انسداد پولیو مہم کے دوران قومی جذبے، محنت، لگن اور دلجمعی سے گھر گھر جا کر، داخلی و خارجی راستوں اور دیگر عوامی مقامات پر ٹارگٹ سے بڑھ کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور ضلع وہاڑی کو پولیو سے پاک رکھنے میں انتہائی اہم کر دار ادا کیا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے اپنے آفس میں انسداد پولیو مہم مکمل ہونے پر کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس میں کیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع وہاڑی میں 6لاکھ 41ہزار 220بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا انسداد پولیو مہم کے دوران6لاکھ 45ہزار156 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جو کہ اہداف سے بڑھ کر 101فیصد ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں تمام متعلقہ محکموں، ڈبلیو ایچ او ز کے نمائندوں اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول،سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر احسان احمد، فوکل پرسن فضل دین اور دیگر افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی