ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل،اے ڈی سی ریونیو سید عثمان منیر، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی اجلاس کو ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ اور کارکردگی بارے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے اوور لوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ پر منظور شدہ حد سے زیادہ لوڈ ڈالنے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گاڑیوں پر اوورلوڈ کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کریں اوور لوڈنگ کے نقصانات سے اپنی شاہراہوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا ہوگا ڈپٹی کمشنرعمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ بار بار اوورلوڈ کرنیوالی گاڑیوں کو بند کرکے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے لوڈر گاڑیوں کے پاس ویٹ سلپ کو ہونا لازمی ہے ضلع بھر میں مزید ویٹ اسٹیشنز کو رجسٹرڈ کیا جائے متعلقہ محکمے باہمی کوارڈینیشن سے لوڈ مینجمنٹ کے سسٹم کو چیک کریں اور بہتر بنائیں تمام متعلقہ محکمے مل کر آگاہی مہم چلائیں تاکہ لوڈ مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد افضل نے کہا کہ گاڑیوں کے روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹس اور ڈرائیورز کے لائسنس لازمی چیک کئے جائیں بار بار ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی لسٹیں تیار کی جائیں ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی پٹرول باقاعدگی سے اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف ایکشن جاری رکھیں اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر دانش خلیل، ڈی ایس پی محمد تنویر، سی او بلدیہ بوریوالا امتیاز جوئیہ، ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف وٹواور دیگر افسران موجود تھے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow