. دنیا کی وہ لیگ ہے جس میں پیسہ زیادہ ہونے کی وجہ سے بڑے بڑے کرکٹرز شامل ہوتے ہیں، دنیا بھر میں اس کے بارے میں بات کی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر کرکٹرز کی تنخواہیں تو موضوعِ بحث رہتی ہی ہیں لیکن امپائرز کی میچ فیس پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی اسی لیے یہ لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہوتی۔
اب انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں انڈین پریمیئر لیگ میں شامل امپائرز کی تنخواہوں سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔
آئی پی ایل 2025 میں آن فیلڈ امپائرز کو فی میچ 3 لاکھ بھارتی روپے ملتے ہیں جبکہ چوتھے امپائر کو فی میچ 2 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔
دوسری جانب آئی پی ایل 2025 میں میچ کھیلنے والی ٹیم اور متبادل کھلاڑی بھی 7 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے کماتا ہے جو فرنچائز کی جانب سے معاہدے کے تحت ملنے والی تنخواہ کے علاوہ ہے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل کے جاری رواں سیزن کا فائنل 25 مئی کو ایڈن گارڈنز کلکتہ میں کھیلا جائے گا۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی