بانیان پاکستان نے ہجرت کے دوران بھارتی مظالم سہے اور لازوال قربانیاں دیں،بھارتی مظالم اور آبی جارحیت کے خلاف پاکستان کے اداروں اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم،جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی کا بیان۔۔۔*

. میرپورخاص(شہزاد خان صابری)ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم،جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان،سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا ایک ایک کارکن افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،بھارتی آبی جارحیت اور مذہبی جنونیت خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے،ایٹمی طاقتوں کا تصادم ہوا تو اثرات خطے تک محدود نہیں رہیں گے،سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ منسوخی کو مسترد کرتے ہیں،بھارت میں مذہبی اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں،انہوں نے مذید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پوری قوم متحد ہے اور وطن عزیز کے دفاع سے غافل نہیں، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،بانیان پاکستان نے ہجرت کے دوران بھارتی مظالم سہے اور لازوال قربانیاں دیں،بھارتی مظالم اور آبی جارحیت کے خلاف پاکستان کے اداروں اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔#*

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow