. میرپور خاص (شہزاد خان صابری)ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص سمیرا بلوچ نے کہا ہے کہ گلستان معذورین ادارہ افراد باہم معذورین کے لئے روش ستارے کی مانند ہے جو نہ صرف افراد باہم معذورین کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے بلکہ افراد باہم معذورین کو خود کفیل بنانے کے لئے بھی کوشاں ہے،یہ بات انہوں نے خودمختار ادارے گلستان معذورین ILC(انڈیپنڈینٹ لِیونگ سینٹر) کے قیام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے مذید کہا کہ اس ادارے سے منسلک افراد باہم معذورین خصوصی توجہ کے حقدار ہیں کیونکہ یہ افراد باہم معذورین اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں،انہوں نے گلستان معذورین ادارے کے سرپرست اعلیٰ آفاق احمد کی پیش کردہ درخواست گلستان معذورین ILC ادارے کے لئے اپنی عمارت فراہم کرنے کے لئے زمین دینے اور فنڈز کی فراہمی کے لئے بھی یقین دہانی کراتےہوئے کہا کہ گلستان معذورین ادارے کے لئے زمین کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ادارے کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر سندھ سے بات کی جائے گی،قبل ازیں میر پور خاص اسپیشل سپورٹس اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور گلستان معذورین کے بانی اور ILC Hands حیدرآباد کےDPM لعل بلوچ نے ادارے کی 29 سالہ جدوجہد پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غربت و نامساعد حالات کے باوجود ادارے کے قیام سے اب تک باہمت PWD,s نوجوانوں نے تعلیم۔کھیلوں اور سماجی خدمات کو میرپورخاص میں متعارف کروایا اور اپنے شہر کا نام ملکی و غیر ملکی سطح پر روشن کیا ہے اور اب میرپورخاص میں ILC کا قیام افراد باہم معذورین کی زندگیوں میں انقلاب لے آئےگا، گلستان معذورین ILC ادارے کے پروجیکٹ منیجر قمرالدین نے کہا کہ گلستان معذورین ادارے کے کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی،اس موقعے پرگلستان معذورین ادارے ILC کے سلسلے میں ربن و کیک بھی کاٹا گیا،اس موقعے پر گلستان معذورین ادارے کے صدر حفیظ سرھیو نے ILC کے قیام کی افادیت پر بات کی۔ گلستان معذورین کے عہدیداران صلاح الدین،جمعہ خان،اقبال،جے رام،نوید و دیگر نے مہمانوں میں اجرک کے تحائف پیش کئے،تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ غلام رضا کھوسو،یو سی چیئرمین عبدالسلیم خان،گلستان معذورین کے عہدیداران صلاح الدین،جمعہ خان،اقبال، جیرام،نوید،ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمیٹی کے امام بلوچ، رضی انصارسمیت دیگر افراد باہم معذورین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔#*
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی