پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ھے ۔

. یکم مئی اور پاکستانی مزدور
رپورٹ حکیم شمعون نذیر کھوکھر وہاڑی
جیسا کہ آپ میں سے اکثر کو معلوم ھے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ھے ۔اس دن کا مقصد مظلوموں اور مزدوروں کے حق میں آواز اٹھانا ھے۔ امریکی ریاست شکاگو سے 1886 میں اس تحریک کا آغاز ھوا ۔ جس میں بیشمار مزدوروں کا خون بہایا گیا ۔ بعد ازاں 1904 سے یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن سمجھا جانے لگا ۔پاکستان میں مزدوروں کا عالمی دن تقاریب اور تقاریر کے ساتھ منایا جاتا ھے ۔لیکن اس دن کی ایک خصوصیت یہ بھی ھے کہ سرکاری ملازمین اور بڑے عہدوں والے افراد کو چھٹی ھوتی ھے جبکہ ایک غریب محنت کش اپنے بال بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے اس دن بھی مزدوری کرتا ھے ۔اگرچہ تمام جگہ ایسا نہیں ھوتا ۔لیکن بعض اوقات ایسا بھی ھو جاتا ھے کہ مزدوروں کو اجرت وقت پر نہیں ملتی مگر ان کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھایا جاتا ھے ۔ مزدور خود سے کہتا ھے کہ
جبر سہہ لیتا ھوں مجبور ھوں میں
میرا مطلب ھے کہ مزدور ھوں میں ۔ پاکستان میں 1972سےیکم مئی کو با ضابطہ طور پر چھٹی منانے کا آغاز ھوا ۔لیکن شاعر نے کیا خوب کہا ۔
جس کے نام پہ چھٹی ھوگی خود وہ کام پر جائے گا ۔
کل میرے وطن میں مزدور کا دن منایا جائے گا ۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow