. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب،ستھرا پنجاب پروگرام، تجاوزات کے خلاف آپریشن، طلبا کے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور ہیلمٹ کی پابندی یقینی بنانے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عثمان منیر بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے شہری و دیہی علاقوں میں پانی کو صاف کرنے کیلئے واٹر ٹریٹمنٹ اور فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے اس کے علاوہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کو ایک بار پھر بھرپور انداز میں شروع کیا جا رہا ہے تمام مستقل اور عارضی تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا تجاوزات کا ملبہ فوری طور پر ہٹا کر جگہ صاف کی جائے ستھرا پنجاب پروگرام بہترین طریقے سے جاری ہے جس کی اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں کے طلبا کے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے 6مئی تک موٹر سائیکل سوار طلبا کو ہیلمٹ کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا ملک فاروق احمد،اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عاصم عباس رضا، سی او بلدیہ وہاڑی راؤ نعیم خالد، سی او بلدیہ بوریوالا امتیاز جوئیہ اور دیگر افسران موجود تھے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی