وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی آفس میں ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے مانیٹرنگ چیف منسٹر سپیشل انیشٹو کا اجلاس ہوا اجلاس کی صدارت چیئر مین مانیٹرنگ کمیٹی و ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کی اجلاس میں، ایم این اے سید ساجد سلیم مہدی شاہ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل،ایم پی اے ملک نوشیر انجم لنگڑیال بھی موجود تھے

. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی آفس میں ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے مانیٹرنگ چیف منسٹر سپیشل انیشٹو کا اجلاس ہوا اجلاس کی صدارت چیئر مین مانیٹرنگ کمیٹی و ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کی اجلاس میں، ایم این اے سید ساجد سلیم مہدی شاہ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل،ایم پی اے ملک نوشیر انجم لنگڑیال بھی موجود تھے اجلاس میں کی پرفارمنس انڈیکٹرز، ریومپنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور دیہی مراکز صحت اور سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا چیئر مین کمیٹی و ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں سڑکوں کے تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ہسپتالوں کی ریومپنگ سے عوام کو مزید بہترین علاج معالجہ کی سہولیات میسر آئیں گی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان، ایکسین بلڈنگ نذر بخاری، ایکسین ہائی ویز عمیر لطیف، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عاصم،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز ملک مشتاق احمد ریحان، سی او ایم سی وہاڑی راؤ نعیم خالد،سی او ایم سی بوریوالا امتیاز جوئیہ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow