. وہاڑی ( ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی ڈائر یکٹر ماحولیات محمد ادریس کی زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات وہاڑی قراۃ العین نے انسپکٹر محمد جاوید کے ہمراہ شہر کی متعدد دکانوں اور سروس اسٹیشنز کو چیک کیا اور 234 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک شاپر بحق سرکار ضبط کر لیا۔علاوہ ازیں بغیر واٹر رسی سائیکلنگ پلانٹ کے چلنے والے 4سروس اسٹیشنز کو سیل کر دیا اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات قراۃالعین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 75مائیکرون سے کم پولی تھین بیگز و شاپر کی خریدو فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائدہے پلاسٹک بیگز کا بے دریغ استعمال ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب بن رہا ہے۔ 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگز کی پروڈکشن اور فروخت کرنیوالوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھی جارہی ہیں اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لاجا رہی ہے۔اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات قراۃالعین نے مزید کہا کہ پانی کے ضیاع کی روک تھام کیلئے محکمہ موحولیات انسپکشنز کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور ایسے سروس اسٹیشنز جو بغیر واٹر ری سائیکلنگ پلانٹ کے چل رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ واٹر ری سائیکلنگ کی سہولت سے پانی کے ضائع کو روکنے میں مدد ملتی ہے اور اس کو ری سائیکل کرکے بار بار قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی