بھارتی بزدلانہ جارحیت کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے وہاڑی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر، ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کی

. وہاڑی(ڈیلی بی بی سی اردو) بھارتی بزدلانہ جارحیت کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے وہاڑی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر، ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کی ریلی میں شہریوں،تاجروں،علماء اکرام، وکلاء، سو ل سوسائٹی،ڈاکٹرز، سرکاری افسران اور تمام اداروں کے ملازمین نے شرکت کی ریلی شرکاء نے بھارتی بزدلانہ جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی پاک فوج کو بھارتی جارحیت کے دفاع پر خراج تحسین پیش کیا گیا شرکاء ریلی نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ کے نعرے لگائے گئے سارا کشمیر ہمارا ہے۔کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے شرکاء ریلی نے پاکستان کے جھنڈے بلند کئے معصوم اور نہتے شہریوں کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ رات کی تاریکی میں مساجد پر بزدلانہ حملے بھارت کی تنگ نظری کا اظہار کرتے ہیں بھارت نے بزدلانہ حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں پاک فوج نے چند لمحوں بعد ہی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بھارت کی غلط فہمی کو جلد ٹھیک کر دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ساری پاکستانی قوم پاک افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان نے دشمن کے 5طیارے اور 2ڈورن تباہ کئے ہیں پاک فوج کو دلیرانہ اقدام پر ساری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔اور دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دیں گے۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ انڈیا کے بزدلانہ حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں انڈیا کی جانب سے مساجد کو نشانہ بنانا بزدلانہ کاروائی ہے انشاء اللہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی پوری قوم اور تمام ادارے متحد ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستان کا بچہ بچہ ملکی دفاع اور حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ہم سب پاکستان سے ہیں پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے ہماری فوج ہمت، قوت،دلیرانہ جذبہ اور بہادری کی علامت ہے ہماری فوج ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی دشمن کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی اور تحفظ کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، ایم این اے تہمینہ دولتانہ کے نمائندے ناصر دولتانہ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی چوہدری محمد شعبان ایڈووکیٹ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز، سی او ضلع کونسل سید ناصر نعمان، سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد، ڈپٹی ڈائر یکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد عارف، صحافی برداری اور دیگر افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow