اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ان کا اپنے بھائی کے ساتھ رابطہ ہو گیا ہے، اور سات گھنٹے بعد ان کا موبائل آن ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں جلسے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقریر کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔چند گھنٹوں قبل علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی افواہیں سامنے آئیں تھی، بیرسٹر سیف نے بھی ان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا، لیکن صاحبزادہ حامد رضا نے ان کی گرفتاری کی تردید کی تھی۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی