. وہاڑی(ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے افسران کو ہدایات جاری کی گئیں اور تمام سرکاری افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ کوئی بھی سرکاری آفیسر یا ملازم اپنا اسٹیشن نہیں چھوڑے گا تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف 24گھنٹے موجود رہے گا کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے مکمل طور پر تیار رہیں ڈی سی کمپلیکس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے کنٹرول روم کا نمبر 0673365508ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے بارے میں کنٹرول روم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے ہماری پاک فوج اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں ہم اپنے وطن پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس،محکمہ صحت اور دیگر تمام ادارے الرٹ ہیں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے گا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز، سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد، سی او ضلع کونسل ناصر نعمان شاہ،ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجزملک مشتاق احمد،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد عارف،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر دانش خلیل،ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محسن بھٹی، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ملک شعبان، ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف اور دیگر افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی