وزیراعلیٰ پنجاب کے مقرر کردہ انڈیکٹرز کی بنیاد پر اضلاع کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے پنجاب بھر میں مقرر کردہ18 اضلاع کے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی

. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)وزیراعلیٰ پنجاب کے مقرر کردہ انڈیکٹرز کی بنیاد پر اضلاع کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے پنجاب بھر میں مقرر کردہ18 اضلاع کے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی کارکردگی کا جائزہ ماہ اپریل 2025کی بنیاد پر لیا گیا ضلع وہاڑی نے 94.74سکور کیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو سراہا گیا کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور انکی پوری ٹیم کی کارکردگی اور محنت کو سراہا کارکردگی انڈیکٹرز میں اشیاء خورونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی،ترقیاتی سکیموں کی انسپکشنز، معیار اور پیش رفت کا جائزہ، زبیر کراسنگ، سٹریٹ لائٹس کی بحالی، مین ہولز کے ڈھکن،واٹر فلٹریشن پلانٹس کی صفائی و فعال ہونا شامل ہیں تعلیمی اداروں سپیشل ایجوکیشن انسٹی ٹیویشن کی انسپکشنز،ہسپتالوں، کلینکس آن وہیلز اور فیلڈ ہسپتالوں کا معائنہ، تجاوزات کا خاتمہ،آوارہ کتوں کی تلفی، وال چاکنگ کا خاتمہ،غیرقانونی ایل پی جی کی ڈکیٹنگ،منی پٹرول پمپس کا خاتمہ، ستھرا پنجاب پروگرام،گرین بیلٹس کی دیکھ بھال،سیوریج و ڈرینج کی بحالی،بس اسٹینڈز کی صفائی ستھرائی، کھادوں اور زرعی ادویات کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ،پلاسٹک شاپنگ بیگز کا خاتمہ، ٹریفک مینجمنٹ پلان اور دیگر انڈیکٹرز شامل تھے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وہاڑی ضلع کا پہلی پوزیشن حاصل کرنا تمام اداروں اور افسران کی بھر پور محنت اور کارکردگی کا نتیجہ ہے عوامی خدمت کیلئے ہم سب کو مل کر مزید محنت اور لگن سے کام کرنا ہے تمام افسران ایک بہترین ٹیم بن کر ضلع وہاڑی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کر دار جاری رکھیں عوامی کی خدمت سے ہی حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow