ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام کو اشیاء خورونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام کو اشیاء خورونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں اور باقاعدگی سے انسپکشنز کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ رواں ماہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2لاکھ6ہزار849انسپکشنز کیں اور 44خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 78ہزار500روپے جرمانے عائد کئے ایک مقدمہ کااندراج کرایا اور ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ گراں فرو ش اور ذخیر ہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مزید انسپکشنز بڑھائیں اور عوام کی قوت خرید متاثر کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow