پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ضلع کونسل سے وی چوک تک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا

. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ضلع کونسل سے وی چوک تک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جسکی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری نے کی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول ، سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد ، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو انجینئر دانش خلیل ، ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن شازیہ انور، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی مایا سعید ، ایم این اے تہمینہ دولتانہ کے نمائندے ناصر دولتانہ ، سیاسی و سماجی رہنما نوشین ملک، ضلعی افسران ، سرکاری ملازمین ، تاجر ، وکلاء ، صحافی ، اساتذہ ، طلباء اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی میں ملکی دفاع مقدم رکھنے پر پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین اور عظمت کو سلام پیش کیا گیا شرکاء نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری نے کہا کہ ہم بہادر فوج کو خراج تحسین پیش کرنے اور خوشی منانے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں پاک افواج اور قوم نے اتحاد کی قوت سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا اور پاک فوج نے ایک بار پھر لازوال مثال قائم کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی دریں اثناء پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی ریلی بھی نکالی گئی ریلی وی چوک سے خانیوال چوک تک نکالی گئی ریلی شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اٹھائے ہوئے تھے ریلی شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے. ریلی کے شرکاء نے پاکستان کی باوقار فتح پر رب العزت کا شکر ادا کیا۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow