. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں محکمہ انہار کی جانب سے تاوان وآبیانہ ریکوری کا جائزہ لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سرکاری نادہندگان سے ریکوری کیلئے کڑے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ انہار تاوان وآبیانہ نادہندگان کی نشاندہی کرے اور جمعرات تک ریکوری کرکے رپورٹ پیش کرے اس حوالے سے کسی قسم کی سستی نہ برتی جائے کیونکہ حکومتی نظام و انصرام چلانے کیلئے ریونیو ریکوری انتہائی اہمیت کی حامل ہے اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا جسے تحصیلدار سپروائز کرے گا کمیٹی میں محکمہ مال کا پٹواری، محکمہ انہار کا پٹواری،نمبردار شامل ہو گا کمیٹی ریونیو ریکوری یقینی بنائے گی اس موقع پرمحکمہ انہار اور محکمہ مال کے افسران بھی موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی