.
. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز پر عملدرآمد تیز کرکے عوام کو مستفید کرنا اولین ترجیح ہے تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پرکاروائیاں کی جائیں ستھرا پنجاب سرگرمیوں کو تیز کیا جائے اور شہر کو خوبصورت، دیدہ زیب اور معطر بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ مادر علمی سے رابطہ کے ایلومینائی کے ذریعے ہونے والے ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں نمٹایا جائے مادر علمی سے رابطہ کے اگلے مرحلے کیلئے جامع او رموثر پلان بنائیں نئے ایلومینائی کی نشاندہی کرکے سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے پُر عزم کیا جائے اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز سکولز کی ایلومینائی کے ساتھ ماہانہ میٹنگ کریں اور ہیڈ ماسٹرز مہینے میں دو دفعہ اپنے سکولز ایلومینائی کے ساتھ میٹنگ کریں ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ مرکزی قبرستان کے روڈز کی تعمیر و مرمت،چار دیواری،داخلی دروازہ اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے قبروں کی نمبرنگ کی جائے اور صفائی ستھرائی کا خصوصی انتظام ہونا چاہیے سکولز میں ”ایک بچہ ایک پودا”سلوگن کے تحت پودے لگانے کا عمل جاری رکھیں اور پودوں کی نگہداشت پر توجہ دی جائے بچوں میں پودوں کی آنرشپ کا احساس پیدا کیا جائے پودے کے ساتھ بچے کے نام کی پلیٹ لگائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کیلئے ڈرئیونگ لائسنس اور ہیلمٹ کی پابندی لازمی کروائیں والدین کو ہیلمٹ کی اہمیت بارے آگاہی دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھیں ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والی طلبا کو21مئی سے جرمانوں کا آغاز کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے بلدیاتی اداروں کو مارکیٹس میں پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کیلئے جلد اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، اے سی یو ٹی حمز ہ احتشام، سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایس این اے منیب احمد اور دیگر افسرا ن موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی