. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول کی زیر صدارت ستھرا پنجاب سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ ڈسٹرکٹ منیجر ارسلان حمید اور وائنڈر رانا خلیل نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے کام بارے تفصیلی بریفنگ دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام وزیرا علیٰ پنجاب کا شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے ایک انقلا بی اقدام ہے ستھرا پنجاب پروگرام سے دیہی و شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آرہی ہے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے صفائی ستھرائی کی کارکردگی کا جائزہ باقاعدگی سے لیا جا رہا ہے تاکہ شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر رکھا جاسکے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی