. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول کی زیر صدارت پلس پراجیکٹ کے تحت مشترکہ کھاتوں (ونڈا) کی منصفانہ اور شفاف تقسیم کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے وانڈا جات کی تقسیم کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پلس پراجیکٹ کے تحت وراثتی و مشترکہ کھاتوں کے علیحدہ اندراج کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو زمینوں کی ملکیت کے واضح اور قانونی دستاویزات بروقت مہیا کی جا سکیں۔ اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے مزید کہا کہ “ونڈا” جیسے اہم اقدام سے عوام کو وراثتی جائیداد کے تنازعات سے نجات ملے رہی ہے اور زمینوں کی خرید و فروخت سمیت دیگر قانونی امور میں آسانی پیدا ہو رہی ہے انہوں نے تمام ریوینیو افسران و سٹاف کو ہدایت کی کہ ونڈا کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی