. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں واٹر سپلائی کی فراہمی اور سرکاری دفاتر میں نہری پانی کی دستیابی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اجلاس میں واٹر سپلائی سکیموں کو بحال کرنے، پانی کی کوالٹی کو چیک کرنے کے اقدامات زیر غور آئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو واٹر سپلائی سکیم کے تحت فراہم کئے جانے والے پانی کی دستیابی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں سرکاری رہائش گاہوں کو فراہم کئے جانے والے واٹر سپلائی لائنز کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ ان علاقوں کے رہائشیوں کو بہتر طریقے سے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری دفاترز جن کا نہری پانی منظور شدہ ہے وہ اپنے دفاترز کے گراؤنڈز، لانز اور پلاٹوں کو نہری پانی سے سیراب کریں کیونکہ نہری پانی پودوں، درختوں اور گھاس کی نشوونما میں بہتر کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکمے اور دفاتر محکمہ انہار سے اپنے پانی کی وارہ بندی لیں کھالوں کی صفائی کو یقینی بنائیں اور نہری پانی کو کسی صورت بھی ضائع نہ ہونے دیں نہری پانی بھی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس /ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفرخان، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ انہار اور میونسپل کمیٹی کے افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی