گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول میں سٹوڈنٹ کونسلز کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمانان خصوصی سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز تھے

. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول میں سٹوڈنٹ کونسلز کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمانان خصوصی سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز تھے سی ای ا و ایجو کیشن ناصر عزیز کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سیکنڈری شازیہ انور نے سٹوڈنٹ کونسلز کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیاضلع وہاڑی میں 460سکولز میں سٹوڈنٹ کونسلز کے انتخابات کا انعقاد ہوا۔صدر کیلئے 1513طلبہ وطالبات امیدوار ان نے حصہ لیا نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کیلئے 1544طلبہ اور2136طالبات امیدوار تھیں اور ایک لاکھ 50ہزار955طلبہ وطالبات ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے۔سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز نے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسلز سے طلبہ وطالبات میں قائدانہ صلاحیتیں اجاگر ہوں گی بچوں میں فیصلہ سازی اور تنظیم سازی کی صلاحیتیں پیدا ہوں گی انہی بچوں میں سے قومی اور صوبائی سطح کے لیڈر پیدا ہوں گے طلبہ وطالبات میں اپنے مسائل کو اٹھانے اور حل کرنے کا شعور پیدا ہو گا سٹوڈنٹ کونسلز سے لیڈر شپ کی کوالٹی اور اعتماد سازی پیدا ہو گئی سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اساتذہ کی دی گئی ترتیب آپ کی عملی زندگی میں کام آئے گاہمیں اپنے اندر مثبت سوچ کو پیدا کر کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسرسیکنڈری شازیہ انورنے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسلز جمہوری اقدار کو فروغ دینے میں کردار ادا کرتی ہیں سکولوں میں نظم و ضبط کی بہتری کے لئے سکول انتظامیہ کا دست و بازو بنتی ہیں اس موقع پرہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ظفر جمیل،ہیڈ ماسٹر ماڈل سکول منیر جوئی، کرن اشفاق، عنبر،محمد یاسر اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow