اسکول آف اکنامکس، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں تحقیق اور علمی تحریر پر ورکشاپ کا انعقادکیا گیا

. ملتان (ڈیلی بی بی سی اردو)اسکول آف اکنامکس، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں تحقیق اور علمی تحریر پر ورکشاپ کا انعقادکیا گیا اسکول آف اکنامکس، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیرِ اہتمام ایک اہم تحقیقی ورکشاپ بعنوان “تحقیقی تحریر میں وضاحت: موضوع کے انتخاب اور علمی لکھائی کی بنیادی مہارتیں” منعقد کی گئی۔ورکشاپ کا مقصد طلباء اور ابتدائی کیرئیر کے محققین کو تحقیق کے موضوعات کے انتخاب، تحقیقاتی خلا کی شناخت، سوالات کی تشکیل اورآئی ایم آر اے ڈی ڈھانچے کے مطابق تحقیقی مواد کو منظم انداز میں لکھنے کی تربیت دینا تھا۔ورکشاپ کے ماہرِ خصوصی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈائریکٹر ایجوکیشن (کالجز)، بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر شرافت علی تھے، جنہوں نے تحقیقی موضوع کے انتخاب اور موثر علمی تحریر کے حوالے سے مفصل لیکچر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مؤثر تحقیق کے لیے موضوع کا درست انتخاب، منطقی انداز میں دلائل کی تشکیل اور شفاف تحریر بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ڈائریکٹر اسکول آف اکنامکس، پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان شیخ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں معیاری تحقیق ملکی ترقی کا ضامن ہے اور ایسے پروگرام نوجوانوں میں تحقیقی شعور پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق کو محض نصابی ضرورت نہ سمجھا جائے بلکہ اسے ایک فکری ذمہ داری سمجھ کر اپنایا جائے۔ اسکول آف اکنامکس بی زیڈ یو تحقیق کے فروغ اور طلباء کی علمی رہنمائی کے لیے مستقل بنیادوں پر ایسے پروگرامز منعقد کرتا رہے گاانہوں نے مزید کہا کہ”ہمارا ہدف یہ ہے کہ یہاں کے طلباء نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی تحقیق کے میدان میں اپنا لوہا منوائیں۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تحقیقی مہارتوں کا حصول ہمارے نوجوانوں کی کامیابی کی کنجی ہے۔ورکشاپ سے *پروفیسر ڈاکٹر محمد ظاہر فریدی* نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “تحقیق صرف ڈگری کا تقاضا نہیں بلکہ معاشی، سماجی اور پالیسی مسائل کے حل کا ذریعہ ہونی چاہیے۔ طلباء کو چاہیے کہ وہ مقامی اور قومی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق کریں تاکہ اس کے نتائج عملی میدان میں بھی کارگر ہوں۔”ورکشاپ میں ڈاکٹر فاطمہ فاروق، ڈاکٹر فرزانہ منیر، ڈاکٹر رشید احمد اور ڈاکٹر مرزا ندیم بیگ نے بھی شرکت کی اور شرکاء کی رہنمائی کی ورکشاپ کا انعقاد *اسکول آف اکنامکس ایگزیکٹو کونسل کے زیر اہتمام کیا گیا۔ طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی عکاس تھی کہ بی زیڈ یو میں تحقیقی سرگرمیوں کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور علمی ماحول کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow