وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر نگرانی غیر قانونی گیس ری فلنگ پر کاروائیاں جاری ہیں سپیشل پرائس مجسٹریٹ امتیاز جوئیہ نے بوریوالا کے مختلف علاقوں میں 4 غیر قانونی ری فلنگ پوائنٹس کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 80 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گیس سینٹرز کمرشل گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ میں ملوث تھے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ ایل پی جی کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے تاکہ غیر قانونی کاروباری کی روک تھام کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کا تحفظ بھی یقینی جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ ایل پی جی کا کاروبار کرنے والے افراد قانونی تقاضے پورے کریں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی