. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرکاری نرخوں پر اشیاء خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں رواں ماہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 3لاکھ 39ہزار261انسپکشنز کیں اور 97خلاف ورزیوں پر 3لاکھ 89ہزار روپے جرمانے عائد کئے ایک مقدمہ کا اندراج اور ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزید انسپکشنز بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی بھی دکاندار کی گراں فروشی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء خورونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی