
ملتان (فیصل ریاض) پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض کو فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا ڈین مقرر کر دیا گیا ہے. ان کا آبائی تعلق گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں بھٹی بھنگو سے ہے۔ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول بھٹی بھنگو سے امتیازی نمبروں کے ساتھ مکمل کی، پھر گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ سے انٹرمیڈیٹ کیا۔ بی ایس اور ایم فل زرعی یونیورسٹی فیصل آباد جبکہ پی ایچ ڈی قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایچ ای سی اسکالرشپ پر مکمل کی۔ مزید برآں، برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایڈنبرہ میں چھ ماہ کی تربیت حاصل کی۔ڈاکٹر محمد ریاض نے 2010 میں بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں بطور لیکچرر تدریسی سفر کا آغاز کیا اور صرف 12 سال میں پروفیسر کے عہدے (گریڈ 21) پر فائز ہوئے۔ 2016 میں سیجانگ یونیورسٹی، جنوبی کوریا سے پوسٹ ڈاکٹریٹ مکمل کی۔ وہ امریکہ، جاپان، ملائیشیا، تائیوان سمیت کئی ممالک میں کانفرنسوں میں لیکچرز دے چکے ہیں اور 80 سے زائد بین الاقوامی تحقیقی مقالے شائع کر چکے ہیں۔
وہ ایک متحرک سماجی و تعلیمی شخصیت ہیں، جو فپواسا پاکستان کے جنرل سیکریٹری، اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر اور بی زیڈ یو سنڈیکیٹ کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔.
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی