. وہاڑی( فیصل ریاض)عالمی یوم ماحولیات پر ادارہ تحفظ ماحول کے زیر اہتمام ضلع وہاڑی میں ”زیرو پلاسٹک پلوشن،زیر و پلاسٹک ڈے ” کے عنوان سے ضلع کونسل ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں شرکاء کو عالمی یوم ماحولیات پر پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے بارے آگاہی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار اور محفوظ مستقبل کے لیے پلاسٹک کا خاتمہ ناگزیر ہے ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت کے ساتھ ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاتعلیمی اداروں میں طلبہ وطالبات کو پلاسٹک کے خاتمے کی آگاہی دینا ہوگی کیونکہ ہمارے اور ہمارے بچوں کیلئے صاف ستھرا اور پاکیزہ ماحول انتہائی اہم ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام پلاسٹک بیگز کی جگہ کپڑے اور کاغذ سے بنی ماحول دوست اشیاء کو اپنائیں پلاسٹک سے بنے بیگز اور برتنوں کے استعمال کو ختم کرنا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے پلاسٹک کے استعمال کے خلاف قانون بنایا ہے شہری قانون کی پاسداری کریں ادارہ تحفظ ماحول نے خلاف ورزی پر 5024کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط کئے ہیں اور 70ہزار روپے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بائیو ڈی گریڈ ایبل پراڈکٹس کو اپنایا جائے تاکہ ہمارا ماحول آلودگی سے محفوظ رہے عیدالاضحی پر بائیو ڈی گریڈ ایبل 4لاکھ 57ہزار ویسٹ کولیکشن بیگز گھروں میں تقسیم کئے جارہے ہیں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ڈپٹی ڈائر یکٹر ادارہ تحفظ ماحول محمد ادریس نے کہا کہ ہمارا ماحول ہماری زندگی ہے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے پلاسٹک کا استعمال ترک کرنا ہو گا75مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگ کی فروخت پر پابندی ہے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ہر فرد سنجیدگی دکھائے۔ کامسیٹس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی شاہ نے پلاسٹک کے نقصانات بارے تفصیلی آگاہی لیکچر دیا اور کہا کہ دریائے سندھ دنیا میں پلاسٹک کے مواد کے باعث گندگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر ہے پلاسٹک مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے پلاسٹک کے برتنوں میں گرم کھانے کی اشیاء ڈالنا انتہائی مضر صحت ہے پلاسٹک فضائی آلودگی کا باعث بھی ہے تمام اداروں اور عوام کو مل کر پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی قیادت میں عالمی یوم ماحولیات پر آگاہی واک بھی نکالی گئی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے عالمی یوم ماحولیات پر آگاہی وال پر دستخط بھی کئے ڈپٹی کمشنرعمرانہ توقیر نے ڈی سی کمپلیکس کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا اے ڈی سی ریونیو محمد بابر سلیمان، اے ڈی سی فنانس مظفر خان، اے سی غزالہ کنول نے بھی پودے لگائے اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی گئی اس موقع پر اے ڈی سی فنانس مظفر خان، اے سی وہاڑی غزالہ کنول، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر قراۃالعین، ڈی ای او ایلیمنٹری عندلیب اصغر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ملک شعبان، انسپکٹر ماحولیات محمد جاوید، انسپکٹر ماحولیات عمارہ انور اور دیگر شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی