سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف گورائیہ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کے ہمراہ وہاڑی ملتان روڈ کا وزٹ کیا

. وہاڑی(فیصل ریاض)سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف گورائیہ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کے ہمراہ وہاڑی ملتان روڈ کا وزٹ کیا ایکسین ہائی عمیر لطیف نے ٹبہ سلطان پور کے قریب وہاڑی ملتان روڈ کے تعمیراتی کام بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل اشرف نے ایڈیشنل کیریج وے کے تعمیراتی کام اور معیار کا جائزہ لیا اور وہاڑی ملتان روڈ کے تعمیراتی کام کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق وہاڑی ملتان روڈ کی مقررہ مدت میں تکمیل اولین ترجیح ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر ملتان ڈویژن کے اضلاع کیلئے ایک تحفہ ہے ایڈیشنل کیریج وے وہاڑی ملتان روڈ 49.60کلومیٹر کیلئے 7ارب84کروڑ10لاکھ روپے لاگت آئے گی ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ وہاڑی ملتان روڈ کے تعمیراتی کام پر خصوصی توجہ ہے وہاڑی ملتان روڈ کے تعمیراتی کام میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنانا ترجیح ہے روڈ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے باقاعدگی سے وزٹ بھی کئے جا رہے ہیں وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر سے ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گا لوگوں کو آمد ورفت میں آسانی ہو گی اورحادثات کی شرح میں کمی ہوگی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف گورائیہ نے میلسی کہروڑ پکا اور میلسی ٹبہ کی تعمیر کا بھی جائزہ لیاسیکرٹری لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے ٹبہ سلطان پور میں روڈ ریسرچ لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر سیکرٹری لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے وہاڑی میں بلڈنگ اور ہائی وے کے کاموں کو سراہا اور افسران کو شاباش دی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم بھی موجود تھے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow