. (ڈیلی بی بی سی اردو)کمشنر عامر کریم خاں نے بوریوالا شہر وزٹ کے موقع پر عیدالاضحیٰ کے ایام میں صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے شہریوں سے ویسٹ بیگز کی فراہمی اور صفائی انتظامات بارے بھی دریافت کیا جس پر عوام نے ویسٹ بیگز کی فراہمی اور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کیلئے انتظامیہ سرگرم عمل ہے شہری جانوروں کی آلائشیں ویسٹ بیگ میں ڈال کر کوڑا دان میں پھینکیں یا عملہ کے حوالے کریں جس کے بعد عملہ صفائی آلائشوں کو صفائی پلان کے مطابق ڈمپ کر رہا ہے شہری صفائی عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔ کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے سالڈ ویسٹ کی ڈمپنگ سائٹ کا بھی وزٹ کیا۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی