.
.
. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان کی زیر صدار ت پبلک و گڈز ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں پبلک و گڈز ٹرانسپورٹر مالکان کو حکومتی ہدایات سے آگاہ کیا گیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان نے کہا کہ بسوں کی چھتوں پر مسافروں کو ہرگز سوار نہ کریں زائد کرایہ وصولی، اورسپیڈ، اورلوڈنگ سے اجتناب کریں صر ف سیٹ بائے سیٹ مسافروں کو بٹھایا جائے اور بس میں کھڑے ہو کر سفر پر ممانعت ہے صرف و ہ گاڑیاں اڈا جات پر سفر کیلئے استعمال کی جائیں جن کے پاس وکس کا فٹنس سرٹیفکیٹ موجو دہواورگڈز ٹرانسپورٹ گاڑیاں ایکسل لوڈ لیمٹس کے مطابق وزن لوڈ کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان نے کہا کہ جانور لوڈ کرنے والی گاڑیاں مزدور کو چھت پر سوار نہ کریں ضلع بھر میں اورلوڈنگ اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں ٹرانسپورٹرز مالکان سکواڈز کے ساتھ مکمل تعاون کریں غلط عناصر کی نشاندہی کی جائے اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانے،گاڑیاں بند اور مقدمات اندراج کیا جائے۔ ڈی ایس پی صدر محمد رضوان نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کسی کو بھی گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی گاڑیوں میں سے ایل پی جی سلنڈرفوری اتارے جائیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان کی قیادت میں آگاہی واک بھی نکالی گئی اے ڈی سی جی و اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول کی سربراہی میں متعلقہ افسران نے وی چوک میں گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کہا کہ روٹ پرمٹ نہ ہونے اور نامکمل دستاویزات گاڑیوں کے خلاف کاروائی ہو گی اسسٹنٹ کمشنر نے گاڑیوں کے اندر جا سواریوں کی تعداد بھی چیک کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، ڈی ایس پی صدر محمد رضوان،ڈی ایس پی ٹریفک ظفر القدوس،سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم،ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر 1122انجینئر دانش خلیل،ایس ڈی او ہائی وے محمد موسی،سی ڈی او محمد ریحان،ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف، انسپکٹر ٹریفک پولیس مبشر حسین، سب انسپکٹر پی ایچ پی محمد عابد، پبلک و گڈز ٹرانسپورٹرز مالکان اور ایسوسی ایشن کے صدور اور دیگر افسران موجود تھے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی