. وہاڑی ( ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہیلتھ کونسل بجٹ سے ادائیگیوں کی منظوری دی گئی اجلاس میں 8لاکھ روپے سے نئے ای ایم آر اور لائن کنکشن کی لیکج مرمت، سی پی ایس سے 13لاکھ روپے کی8 ڈیٹا انٹری آپریٹرز تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں 3لاکھ روپے سے پیڈز، او پی ڈی بلاک،چسٹ او پی ڈی اور سرجیکل یونٹ IIمرمت، 8لاکھ روپے کی سرجیکل یونٹ IIکے ٹائل ورک کی ادائیگی،4لاکھ روپے کی ہسپتال کے باؤنڈری وال اور درختوں کو پینٹ کرانے، 6لاکھ روپے کی ائیر کنڈیشنز ورک اور خواتین کلینک پینٹ کرانے کی ادائیگیوں کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں صحت کے شعبہ میں انتظامی و طبی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ ہسپتالوں کو مثالی علاج گاہ بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ہیلتھ کونسل کے بجٹ کو ہسپتال کی بہتری کے لئے استعمال کیا جائے بہترین سروس ڈیلیوری یقینی بنائی جائے ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں ضروری ادویات وافر مقدار میں موجود ہونی چاہئے اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ ترقیاتی کام معیاری ہونے چاہئیں ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی آئندہ توسیع کارکردگی کی بنیاد پر ہو گی ڈپٹی کمشنر کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مزید بنچز لگانے کی ہدایت بھی کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ایم ایس ڈاکٹر احمد فراز، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایڈمن آفیسر خاقان، ایس ڈی او بلڈنگ محمد موسی اور دیگر افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی