.
. وہاڑی(ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پی سی ون پر تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اجلاس میں سیوریج،روڈزاور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو زیر بحث لایا گیا۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ شہروں، قصبوں او ردیگر علاقوں میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں حکومت پنجاب عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے میونسپل سروسز میں بہتری سے لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گی ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے پی سی ونز ترجیح بنیادوں پر تیار کریں لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان، سی او ضلع کونسل ناصر نعمان شاہ، سی او بلدیہ وہاڑی راؤ محمد نعیم خالد، سی او بلدیہ بوریوالا امتیاز جوئیہ، سی او بلدیہ میلسی محمد اویس اقبال، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عاصم عباس رضا، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم او ردیگر افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی