. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ریسورس سنٹر وہاڑی میں بگ کیچ اپ مہم BCU بارے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا سی ای او ڈاکٹر فہد وحید نے فیتہ کاٹ کر اور بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگا کر بگ کیچ اپ مہم کا افتتاح کیا بگ کیچ اپ مہم 15 جولائی 2025 تک جاری رہے گی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے کہا کہ بگ کیچ اپ مہم میں پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کیا جائے گا ایسے بچے جو کورونا وائرس کے دنوں میں حفاظتی ٹیکوں سے رہ گئے تھے اس سرگرمی میں سوشل موبلائزر گھروں میں جاکر بچوں کے والدین کو آگاہی دیں گی اور گھروں سے بچوں کو ٹیکہ جات لگانے کے لیے ویکسی نیٹرز کے پاس بھیجیں گی۔ اس موقع پر آگاہی واک بھی نکالی گئی اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ایم ایس ڈاکٹر احمد فراز، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر یوسف شہزاد ، ڈی ایس سی ڈاکٹر جواد شاہ، فوکل پرسن فضل دین اور ڈی ایس وی ذوالفقار علی بھی موجود تھے ۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی