ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا

. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز پر عملدرآمد تیز کرکے عوام کو مستفید کرنا اولین ترجیح ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں انسداد تجاوزات آپریشن اور ستھرا پنجاب سرگرمیوں کو تیز کیا جائے ستھرا پنجاب کمپنیاں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور عملہ صفائی سیکنڈ شفٹ میں بھی کام کرے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہر کو خوبصورت، دیدہ زیب اور معطر بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے مادر علمی سے رابطہ کے ایلومینائی کے ذریعے ہونے والے ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جائے سکولز میں ”ایک بچہ ایک پودا”سلوگن کے تحت لگے ہوئے پودوں کی سکول عملہ نگہداشت پر توجہ دے اس کے علاوہ طلبا کیلئے ڈرئیونگ لائسنس اور ہیلمٹ کی پابندی لازمی کروائیں والدین کو ہیلمٹ کی اہمیت بارے آگاہی دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ شہروں میں ٹریفک کا بہاؤ منظم انداز میں رکھنے کیلئے ٹریفک سنگل کی تنصیب جلد کی جائے بلدیاتی ادارے مارکیٹس میں پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کیلئے جلد اقدامات کریں تعمیراتی سامان کی غیر منظم اسٹوریج کے خلاف مہم چلائی جائے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز، ڈسٹرکٹ منیجر ایم ڈبلیو ایم سی ارسلان حمید اور دیگر افسرا ن موجود تھے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow