ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا

. وہاڑی (فیصل ریاض) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے انسداد ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اور انسداد ڈینگی ٹیمیں مچھر کی افزائش نسل کی روک تھام کیلئے بھر پور اقدامات جاری رکھیں انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر مقدمات کا اندراج اور جگہوں کو سربمہر کیا جائے آؤٹ ڈور اور ہاؤس کیپنگ سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے کوئی ڈی وی آرز یر التواء، ڈرامٹ یوزر ہرگز نہیں ہونا چاہیے اور لاروا رپورٹ کیا جائے اگر کوئی ڈینگی کا مریض آئے تو ایس او پیز کے مطابق کیس ریسپانس کریں مریضوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی کی طرف سے ٹیمیں گھروں، جوہڑوں، تالابوں اور نرسریوں کی سرویلنس میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے قبرستانوں، کاٹھ کباڑ شاپس اور سروس اسٹیشنزکی سرویلنس بھی جاری رکھیں زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے اس کے علاوہ انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر بارے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے اجلاس میں مریم نواز ہیلتھ کلینک اور کلینک آن وہیل کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے بتایا کہ کلینک آن وہیل میں حاملہ خواتین کو سہولیات کی فراہمی،فیملی پلاننگ اور جنرل مریضوں کو علاج معالجہ کیا جائے گا 56مریم نواز ہیلتھ کلینک فنگشنل ہو چکے ہیں ڈپٹی کمشنر کا اجلاس میں عدم شرکت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بوریوالا اور میلسی پر اظہار برہمی کیا اور ڈی ڈی ایچ او بوریوالا اور میلسی کو وضاحتی نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید،سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے حسان حیدر، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر غفران حسین ثاقب، قائم مقام ایم ایس ڈی ایچ او ڈاکٹر محسن ممتاز، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ادارہ تحفظ ماحول قراۃ العین، ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف، ایس ڈی او بلڈنگ محمد موسی اور دیگر افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow