ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

. وہاڑی (فیصل ریاض)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے بھی شرکت کی۔اجلا س میں محرم الحرام میں قیام امن کے حوالے سے لائحہ عمل اور تجاویز پرغور کیا گیا محرم الحرام میں بہترین انتظامات اور سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اراکین کمیٹی نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں علماء اکرم اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے محرم الحرام کے دوران امن کے قیام کیلئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں اتحاد و یگانگت،صبر و استقامت کادرس دیتا ہے ضلع وہاڑی امن کا گہوارہ ہے ہم سب نے ملکر ضلع کا امن و اما ن برقرار رکھنا ہے اخوت، رواداری اور بھائی چارے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ضلعی انتظامیہ محرم الحرام میں بہترین انتظامات اور امن امان کے قیام کیلئے کوشاں ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے کسی کو بھی امن وامان میں خلل نہیں ڈالنے دیں گے تمام مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر پولیس تعینات ہو گی۔ علماء اکرام نے کہا کہ وہاڑی ہمیشہ سے امن کا گہوارہ ہے اسے پرُ امن رکھیں گے امن کیلئے ہم سب ایک ہیں ضلع وہاڑی میں بین المذاہب اور بین المسالک مثالی اتحاد و اتفاق ہے اجلاس میں ممبران ضلعی امن کمیٹی کی طرف سے پاک فوج کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا تاجر رہنما ؤں نے اس موقع پر کہا کہ تا جر برداری قیام امن کیلئے انتظامیہ اور پولیس کے شانہ بشانہ ہوگی ہم نے اپنے ضلع میں امن وامان برقرارکھنے کیلئے متحد رہنا ہے۔ تمام مکاتب فکر کی طرف سے محرم الحرام میں قیام امن کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ممبر ان ضلعی امن کمیٹی اور تاجروں کی طرف سے عیدالاضحی پر بہترین صفائی ستھرائی پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پروگرام کو سراہا گیا اجلاس میں ملکی سلامتی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے خصوصی دعا کی گئی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، اے ڈی سی جنرل /اے سی وہاڑی غزالہ کنول،اے سی بوریوالا ملک فاروق احمد، اے سی میلسی رانا زوہیب کریم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید،ضلعی امن کمیٹی کے ممبران پیر محمد اقبال شاہ،مولانا حبیب الرحمن ضیاء،خادم حسین جعفری،شیخ لیاقت علی،شیخ سلیم،ارشاد حسین بھٹی،طاہر شریف گجر،راؤ خلیل احمد،محمد یعقوب سعیدی، جہانگیر ہاشمی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل، ڈپٹی ڈائر یکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم،ایکسین میپکو عمار صدیقی، چیف آفیسر بلدیہ راؤ نعیم خالد،ایس ڈی پی اوز اور دیگر ممبران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow