وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ستھرا پنجاب عملے کو اعزازیہ دینے کی تقریب نجی مارکی میں منعقد ہوئی۔

. وہاڑی (فیصل ریاض) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ستھرا پنجاب عملے کو اعزازیہ دینے کی تقریب نجی مارکی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کی تقریب کے مہمانان خصوصی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ،ممبر صوبائی اسمبلی ملک نوشیر انجم لنگڑیال تھے اس موقع پر اے ڈی سی فنانس مظفر خان، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے نمائندے میاں نیرب خورشید، ایم این اے تہمینہ دولتانہ کے نمائندے ناصر دولتانہ بھی موجود تھے تقریب میں ستھرا پنجاب عملے کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیاتمام حاضرین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر ستھرا پنجاب عملے کی خدمات کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر، ایم این اے سید ساجدمہدی سلیم شاہ،ایم پی اے ملک نوشیر لنگڑیال،میاں نیرب خورشیداور ناصر دولتانہ نے ورکرز میں پے آرڈز تقسیم کئے جس پر ستھرا پنجاب ورکرز نے خدمات کے اعتراف میں اعزازیہ دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے اعزازیہ ورکرز کی محنت کا اعتراف ہے عید کے ایام میں سخت گرمی میں ستھرا پنجاب ورکرز نے محنت اورجذبے سے کام کیا مسلسل تین روز آلائشیں اور دیگر ویسٹ اٹھا کر ضلع وہاڑی کو صاف ستھرابنایا ضلع وہاڑی کی صفائی کو مثالی بنانے پر سالڈ ویسٹ کمپنی اور ورکرز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ ہمیں ستھرا پنجاب عملے پر فخر ہے آپکا جتنا شکریہ اداکیا جائے کم ہے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب نے ستھرا پنجاب عملے کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا ہے تمام افراد معاشرہ کو صفائی ستھرائی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہے ہم سب کو سماجی شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ممبر قومی اسمبلی میاں ساجد مہدی سلیم شاہ نے کہا کہ عید کے ایام میں ستھرا پنجاب مہم کامیاب بنا کر وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کو عملی جامہ پہنایا گیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ستھرا پنجاب جیسا انیشٹو لیا۔ عیدالاضحی پر گرمی کی شدت میں کام کرنے والے ستھرا پنجاب ورکرز اصل ہیرو ہیں ضلعی انتظامیہ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ستھرا پنجاب ورکرز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ایم این اے سید ساجد مہد ی سلیم نے مزید کہا کہ پہلے کبھی عیدالاضحی پر اتنی صفائی ستھرائی نظر نہیں آئی۔جتنی اس دفعہ دیکھی گئی۔ ایم پی اے ملک نوشیرا نجم لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عملہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اعزازیہ دیا۔ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ نے اپنی فیملی کی بجائے عوام کے ساتھ عیدمنائی۔ سورج آگ برسا رہا تھا اور ستھرا پنجاب کا عملہ کام کررہا تھا۔ ملک نوشیر انجم لنگڑیال نے مزید کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے اس طرح کی مثالی صفائی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ جو اچھا کام کرے ہمیں اسکی تعریف اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ستھرا پنجاب ورکرز نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر خوشی کا اظہار بھی کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ارسلان حمید،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم،صدر انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران راؤ خلیل احمد بھی موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow