. شہر کی مرکزی گلی جی/بلاک، گلی نمبر 2 وہاڑی جہاں لوگ اپنے بچوں کو اسکول، کالج اور یونیورسٹی جانے کے لیے گاڑی اور دیگر ٹرانسپورٹ کے ساتھ چھوڑنے جاتے ہیں۔ روڈ کی صورتحال میں گڑھے، دراڑیں، کچی یا ناہموار سطح، نکاسی آب کی کمی، بہت زیادہ ٹوٹ پھوٹ، سیوریج کا پانی کھڑا ہونا اور سڑک پر رکاوٹیں شامل ہیں۔ اگر بارش ہو جائے تو کافی دن سڑک پر پانی کھڑا رہتا ہے۔ یہ حالات ڈرائیوروں، مسافروں اور دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے خطرناک، حادثات اور گاڑی کے نقصان کا خطرہ پیدا کرتے ہیں۔ تمام لوگ بہت بے چینی محسوس کرتے ہیں۔ جب وہ اپنی گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے ہیں تو وہ وہاں آسانی سے سڑک عبور نہیں کرتے۔ اہل محلہ اور وہاڑی کے تمام شہریوں نے اپنا احتجاج وہاڑی کی انتظامیہ کے سا منے بہت مرتبہ ریکارڈ کروایا۔ اس معاملے میں وہاڑی کی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ اب وہاڑی کے عوام نے مریم نواز صاحبہ سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد اس سڑک کو دوبارہ تعمیر کیا جائے ۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی