قائم مقام ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان کی زیر صدارت متوقع سیلاب اور بارشوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا.

. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) قائم مقام ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان کی زیر صدارت متوقع سیلاب اور بارشوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں تمام محکموں کو بر وقت انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت گئ. قائم مقام ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے اپنے کنٹیجنسی پلان تیار کریں. دیہاتوں میں ویلج کمیٹیاں بنائی جائیں. دریاؤں اور نہروں میں نہانے پر پابندی کو یقینی بنایا جائے. بلدیہ اپنی تمام مشینری کو فنکشنل رکھے. ریسکیو 1122 بھی اپنی تیاری مکمل رکھیں. بلدیہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو پابند کرے کہ وہ بارشی پانی کے اخراج کا انتظام کر یں. کچی آبادیوں پر خصوصی توجہ دی جائے. کسی بھی خطرے کے پیش نظر لوگوں کو بروقت آگاہ کرنے کے انتظامات کئے جائیں.اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں کے دریائی علاقوں کا جائزہ لیں. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ ، اے ڈی سی فنانس مظفرخان ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز، ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ریسکیو 1122 انجنئیر دانش خلیل، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد اور دیگر افسران بھی موجود تھے.

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow