کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں ضلع وہاڑی کی سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 62 کروڑ 80 لاکھ روپے کی 4 سکیموں کی منظوری دی گئی
27 بھٹہ تا کرم پور روڈ تک 181 ملین روپے سے 6کلومیٹر سڑک تعمیر ہوگی پپلی روڈ تا 192 ای بی تک 141 ملین روپے سے 3.80 کلومیٹر روڈ تعمیر ہوگی ملتان دہلی روڈ تا چک نمبر 253 ای بی طفیل آباد تک 200 ملین روپے سے 5 کلومیٹر سڑک تعمیر ہوگی چک نمبر 461 ای بی تا 449 ای بی تک 106 ملین روپے سے 5 کلومیٹر سڑک تعمیر ہوگی
حکومت پنجاب عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ترقیاتی سفر پر گامزن ہیں سڑکوں کی تعمیر میں کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی سڑکوں کے اطراف میں پودے لگائے جائیں گے اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، ایس ڈی او ہائی ویز محمد موسیٰ، اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ فرخ اقبال اور سب انجینئر مشتاق احمد بھی موجود تھے.

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow