. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) محکمہ صحت و آبادی کے زیر اہتمام ایچ پی وی ویکسین مہم بارے ٹریننگ آف ٹرینر کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایچ ایم ٹی، سپروائزر اور ڈبلیو ایچ او کا سٹاف موجود تھا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پی ایس ) ڈاکٹر حافظ محمد فاضل اور ایس ایچ این ایس محمد زاہد نے شرکاء کو ٹریننگ دی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد فاضل نے کہا کہ ٹریننگ کا مقصد HPV ویکسین سے متعلق مکمل تکنیکی، عملی اور معلوماتی تربیت فراہم کرنا تھا شرکاء کو ویکسین کی افادیت، طریقہ کار، مہم کے دوران SOPs اور عوامی آگاہی کی تربیت دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران والدین اور سکولوں سے تعاون حاصل کیا جائے گا ویکسینیشن کی اہمیت پر زور دینا اور افواہوں کا مؤثر تدارک ترجیح ہے ضلع وہاڑی میں 2 لاکھ 39 ہزار ایسی لڑکیاں جن کی عمر 9 تا 14 سال تک ہے کو ویکسین لگائی جائے گی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل نے مزید کہا کہ ڈیٹا انٹری اور مانیٹرنگ کا معیار بہتر بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں خواتین سروائیکل کینسر میں مبتلا ہوتی ہیں۔کم آگاہی، ثقافتی رکاوٹیں، اور ویکسین تک رسائی نہ ہونے کے باعث یہ مرض اکثر تاخیر سے تشخیص ہوتا ہے حکومت اور پارٹنر ادارے مل کر ویکسینیشن مہمات چلا رہے ہیں تاکہ بچاؤ ممکن ہو۔اس موقع پر فوکل پرسن/ سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر فضل دین بھی موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی