قائم مقام ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے دریائے ستلج کے ملحقہ علاقوں کا وزٹ کیا

. وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) قائم مقام ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے دریائے ستلج کے ملحقہ علاقوں کا وزٹ کیا اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز اور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کیپٹن ریٹائرڈ ارشد اقبال بھی ہمراہ تھے قائم مقام ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے متوقع سیلاب کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ متوقع سیلاب کی صورت حال کے پیش نظر تمام محکمے متحرک ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق تمام انتظامات مکمل ہیں دریائے ستلج کی ملحقہ آبادیوں بستی اجیرہ، بستی نصیر، بستی سردار اور دیگر کچھ آبادیاں جو تحصیل چشتیاں کی حدود میں ہے کے اطراف پانی
موجود ہیں رہائشی آبادیاں پانی سے محفوظ ہیں تاہم زمینی راستے متاثر ہوئے ہیں ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے مزید کہا کہ ان علاقوں میں 3 ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں ریلیف کیمپس میں تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں، کشتیاں، ریونیو سٹاف اور دیگر تمام محکمے موقع پر پہنچ چکے ہیں متاثرین کے لیے ریلف کا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ دریا کے ملحقہ علاقوں کے رہائشی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں دریا کی طرف جانے سے گریز کریں کشتی کے بغیر دریائی پانی کو عبور نہ کریں ابھی تک بستی لکھا اور بستی عمر کھچی کا 25 سے 30 ایکڑ زرعی رقبہ متاثر ہوا ہے.

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow