. ملتان (ڈیلی بی بی سی اردو)ڈائر یکٹر پبلک انسٹرکشن(سیکنڈری ایجو کیشن) جنوبی پنجاب زاہدہ بتول نے لیہ، راجن پور اور ڈی جی خان کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت اضافی کمروں کی تعمیر، تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، اور خستہ حال اسکول عمارتوں کی دوبارہ تعمیر یا مرمت کے کام جائزہ لیا تینوں اضلاع میں 30 سے زائد سکولوں پر تعمیراتی کام جاری ہے انہوں نے ترقیاتی کاموں کی معیار اور رفتار کو چیک کیا اور اطمینان کا اظہارکیا ڈی پی آئی زاہدہ بتول نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر شروع کیے گئے تعلیمی ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں جنوبی پنجاب میں تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ ان منصوبوں میں اضافی کمروں کی تعمیر، بنیادی سہولیات کی فراہمی، اور خستہ حال اسکول عمارتوں کی مرمت یا ازسرنو تعمیر شامل ہے۔ زیادہ تر منصوبے ضرورت کی بنیاد پر اور دستیاب بجٹ کے مطابق تسلی بخش انداز میں جاری ہیں۔انہوں نے ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں جن میں منصوبوں کی بروقت تکمیل، مؤثر نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں اور اسسٹنٹ کمشنرزکی جانب سے باقاعدہ دورے کیے جا رہے ہیں۔مزید یہ کہ تمام ترقیاتی کام نوٹیفائی شدہ اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں (SMCs) کے ذریعے مکمل کیے جا رہے ہیں، جبکہ تمام متعلقہ فریقین بشمول عوامی نمائندگان کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے تاکہ منصوبوں میں شفافیت اور شراکت داری برقرار رہے۔ڈی پی آئی زاہدہ بتول نے متعلقہ سی ای اوز کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں کی نشاندہی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں۔ پہلے سے شناخت شدہ سکولوں میں اصلاحی اقدامات فوری کریں۔اضافی فنڈز کے پیش نظر مزید اسکولوں کو شامل کرنے کے لیے فہرستیں تیار کریں اور منصوبوں کی سو فیصد تکمیل یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف اسکولوں کا تعلیمی ماحول بہتر ہوگا بلکہ ہزاروں طلباء و طالبات کو معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔ جنوبی پنجاب کے عوام نے ان اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی